10 مارچ 2013 - 20:30

شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اردن میں امریکی تربیت دے رہے ہیں۔

ابنا: ایک جرمن جریدے نے لکھا ہے کہ شامی حکومت کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اردن میں امریکی تربیت دے رہے ہیں۔ اس جرمن جریدے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی تربیت دینے والے کسی پرائیویٹ گروپ سے وابستہ ہیں یا وہ فوج سے متعلق ہیں البتہ ان میں سے بعض افراد وردی پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔
جرمن جریدے کے مطابق تربیت کے دوران ٹینک شکن ہتھیاروں کے استعمال پر خاص توجہ دی جارہی ہے اور گزشتہ تین ماہ کے دوران تقریبا" 200 افراد کو تربیت دی گئي ہے۔
ادھر برطانیہ کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ شامی دہشت گردوں کو تربیت دینے میں امریکیوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/242